پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سندھ میں 8 ہزار ارب روپے آئے وہ کہاں ہیں؟ آصف زرداری سے حساب مانگ لیا گیا

datetime 7  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ محمد نعیم نے کہا ہے کہ آصف زرداری بتائیں کہ سندھ میں جو 8 ہزار ارب روپے آئے وہ کہاں ہیں؟۔امیر جماعت اسلامی کراچی اور میئر کے امیدوار حافظ نعیم نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری بتائیں سندھ میں جو 8 ہزار ارب روپے آئے وہ کہاں ہیں کیونکہ کاغذات میں پیسے خرچ ہو رہے ہیں لیکن ترقی ہوتی کوئی نظر نہیں آ رہی ہے۔

رہنما جماعت اسلامی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے گزشتہ روز بیان اور معاشی تجزیے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کل آصف زرداری نے کہا کہ جیل میں رہ کر معیشت کا مطالعہ کیا ہے اور میرے پاس گر ہیں جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 100 ملین ڈالر ہو جائیں گے تو میں پوچھتا ہوں کہ آصف زرداری کیا آپ پہلی بار حکومت میں آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنی مینجمنٹ کے ذریعے تاثر بنانیکی کوشش کی کہ ہم کام کر رہے ہیں،

اس وقت تو بلدیاتی نظام نہیں چل رہا بلکہ آپ کی ایڈمنسٹریشن کے تحت کام چل رہا ہے، آپ کس بنیاد پر کہتے ہیں کہ ڈیولپمنٹ کریں گے؟حافظ نعیم نے کہا کہ 15 جون کو کراچی میں میئر، ڈپٹی میئر، ٹاؤنز چیئرمین کے انتخابات ہو رہے ہیں، اس کے لیے پیپلز پارٹی ہر وہ اقدام اٹھا رہی ہے جس سے جمہوریت پامال ہو، میئر بننے کے لیے پہلے سے منتخب ہونا لازم تھا لیکن پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی سے غیر منتخب فرد کے میئر بننے کا بل پاس کرایا ہے۔

الیکشن کے اتنے قریب یہ قانون پاس کرنا پی پی کے مقاصد پورا کرنے کے لیے ہے۔ غیر منتخب مرضی کے بندے کو لانا جمہوری حقوق کے خلاف ہے۔رہنما جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سوال کرتا ہوں 193 والا کیسے ہارے گا اور 155 سیٹوں والا کیسے جیتے گا؟ یہ بھی سوال ہے کہ 9 لاکھ ووٹ زیادہ ہوتے ہیں یا تین لاکھ؟ کہتے ہیں کہ میئر ہمارا ہوگا لیکن نمبرز جس کے زیادہ ہے اسی کا میئر بنے گا اور میئر صرف جماعت اسلامی کا ہی ہوگا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پیپلز پارٹی رہنما مرتضی وہاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ایک خاص قسم کا وڈیرہ مائنڈ سیٹ ہے۔ مرتضی وہاب ایک سال ایڈمنسٹریٹر رہے، انہوں نے میئر کے اختیارات استعمال کیے۔ آپ کہتے ہیں کہ اگر پیپلز پارٹی کا میئر نہیں آیا تو وسائل نہیں ملیں گے، اب آپ فنڈز نہیں روک سکو گے، کچھ نہیں کر سکتے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جن اسپتالوں پر اربوں روپے لگا رہے ہیں ان اسپتالوں کا حال دیکھ لیں، میئر تو جماعتِ اسلامی کا ہی آئے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…