اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ برآمدات 3.5 ارب ڈالر کم، پیٹرولیم کی فروخت میں تنزلی، معیشت تیزی سے سکڑ رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 ارب 50 کروڑ ڈالر کم ہو گئیں، بلند افراط زر کے ساتھ مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، یہ تمام نشانیاں ہیں کہ ہم پاکستانی تاریخ میں معیشت میں کسی بیرونی صدمے یا قدرتی آفت کے بغیر سب سے تیز ترین سکڑاؤ دیکھ رہے ہیں۔