ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف بڑا حکم جاری کردیا

datetime 15  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نیوز اینکر عمران ریاض خان کی گرفتاری کے خلاف ان کے والد محمد ریاض کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے استفسار کیا کہ عمران ریاض تو پہلے ہی ملک سے باہر جا رہے تھے پھر گرفتاری کیا ضرورت تھی؟ ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، ایس ایچ او سیالکورٹ تھانہ کیا نظر بندی کے احکامات لے کر گئے تھے؟ایس ایچ او نے جواب میں بتایا کہ نظر بندی کے احکامات بعد میں جاری ہوئے۔ جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پھر گرفتاری کس بات کی تھی؟جب آپ ائیرپورٹ گرفتار کرنے گئے دیکھائیں کہاں روزنامچے میں اندارج کیا؟عدالت کے حکم پر ایس ایچ او نے ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔ چیف جسٹس امیر بھٹی نے استفسار کیا کہ اس روزنامچہ میں تو واپسی پر اندارج ہوا ہے، مجھے دیکھائیں آپکی روانگی کہاں ہے؟ مجھے دیکھائیں آپ کے پاس کہاں نظر بندی کے احکامات تھے؟ایس ایچ او نے بتایا کہ انہوں نے اینکر عمران ریاض خان کو پہلے گرفتار کیا اور جیل بھیجا اسکے بعد اندراج کیا۔

چیف جسٹس نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے نظر بندی کے احکامات کے موصول کیے بغیر عمران ریاض کو کیسے گرفتار کرلیا؟ اگر آپ نے روزنامچہ میں چیزیں نہ دکھائی تو ابھی معطل کر کہ جیل بھجوادوں گا۔آپ نے خلاف قانون کے ایک معصوم شہری کو گرفتار کرلیا، مجھے ثابت کریں کہ آپ نے روزنامچہ میں لکھا، ڈپٹی کمشنر نے فون کیا یا کوئی ثبوت دیں، عدالت آپ کیخلاف تادیبی کاروائی کا حکم دے گی اور آپ کو معطل کردیا جائے گا۔

سرکاری وکیل نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران ریاض سے یقین دہانی کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جو بندہ ملک سے باہر جا رہا ہے تو اس سے کیسی یقین دہانی چاہیے آپکو، آپ تو اس کی فلائٹ مس کرانا چاہتے تھے، بتائیں کہاں اس نے تقریر کی جو روزنامچہ میں لکھا ہے، پولیس نے غیر قانونی کام کیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ ڈی پی او سیالکوٹ کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا جائے۔

آپ نے گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے اسکا ریکارڈ کہاں ہے، میں وہاں تک پہنچنا چاہ رہا ہوں جہاں سے آپ کو آرڈر مل رہے تھے۔ڈی پی او سیالکوٹ نے ایس ایچ او کو قربانی کا بکرا بنا دیا اپنے بیان میں کہا کہ ایس ایچ او کے کردار کو جسٹیفائی نہیں کروں گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی جیل سے رہائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کمرہ عدالت میں چلانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا اور 7 روز کیلئے انہیں معطل کر دیا۔چیف جسٹس امیر بھٹی نے ایس ایچ او کو خبردار کیا کہ آپ 7 روز تک معطل رہیں گے اگر عدالت کو مطمن نہ کر سکے تو پھر عدالت سزا سنائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…