جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

14 مئی کوانتخابات ہوئے نہ ہی سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل ہوسکا

datetime 14  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل نہ ہو سکا، چودہ مئی کو انتخابات ہوئے نہ ہی سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل ہوسکا، الیکشن کمیشن نے تو تیاری مکمل ہونے کا دعویٰ کیا تاہم حکومت سے فنڈز نہ ملے۔

سیاسی جماعتیں بھی صرف پنجاب میں انتخابات پر راضی نہ ہوئیں۔غیر یقینی کی صورتحال دیکھتے ہوئے انتخابی مہم شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گئی، مسلم لیگ (ن )نے تو امیدواروں کو ٹکٹ ہی نہ جاری کئے۔حکمران جماعتوں کے مطابق ملکی بقاء اسی میں ہے کہ مل کراس بحران سے نمٹا جائے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔دوسری جانب 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست 15مئی کو ہوگی ۔چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختربھی بنچ میں شامل ہوں گے۔دریں اثناء پی ڈیم ایم کا (آج) پیر کو اسلام آباد کے کانسٹی ٹیوشن ایونیو میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے ،مسلم لیگ (ن) نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز دھرنے میں شرکت کے لیے پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکی ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی دھرنے میں شامل ہونے کااعلان کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…