ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے سعودی عرب جانے پر معافی مانگ لی

datetime 6  مئی‬‮  2023 |

دوحہ ( این این آئی) اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے سعودی عرب جانے پر معافی مانگ لی۔اپنے بہترین کھیل کی بدولت دنیا بھر میں لاکھوں پرستار رکھنے والے فٹبالر لیونل میسی نے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں کہا کہ بغیر اجازت لیے سعودی عرب کا دورہ کرنے پر اپنے ساتھیوں اور کلب سے معذرت چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میچ کے بعد ملی چھٹی میں سعودی عرب کا دورہ کیا۔

میں ایک بار پہلے بھی سعودی عرب کا دورہ شیڈول کرکے منسوخ کر چکا تھا اور اس بار دورہ منسوخ نہیں کیا۔ میں دورہ سعودی عرب پر معافی مانگتا ہوں اور منتظر ہوں کہ اب کلب کیا فیصلہ کرتا ہے۔رپورٹس کے مطابق لیونل میسی نے سعودی وزارت سیاحت سے کیے گئے معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور اس بارے میں اپنے کلب پی ایس جی کو مطلع نہیں کیا تھا۔ کلب نے میسی کو بغیر بتائے سعودی عرب جانے پر معطل کردیا تھا۔ ارجنٹائن کو فٹ بال ورلڈ کپ جتوانے والے میسی کا قطر کے کلب پی ایس جی سے 2 سال کا معاہدہ ہے۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…