پاکستان اصولوں کی خاطر ایشیا کپ قربان کرنے کو تیار ہو گیا

1  مئی‬‮  2023

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پاکستان نے اصول کی خاطر ایشیاکپ قربان کرنے کیلئے تیا ر ہو گیا اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیان میں دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایونٹ پاکستان میں ہی منعقد ہو گا ۔ جبکہ بھارت کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کے ایونٹ میں شرکت کےنہ کرنے کے بیانات دیتا رہا ہے ،اس ضمن میں متعدد ملاقاتوں کے باوجود بھی ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔

آئی سی سی کی میٹنگ کے دوران درمیانی راستہ نکالتے ہوئے ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان جبکہ صرف بھارت کے مقابلے کسی نیوٹرل وینیو پر کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی۔نجی ٹی وکے مطابق پاکستان نے اصولی فیصلہ کر لیا ہے کہ ایشیا کپ میں دیگر ٹیموں کے میچز یہیں ہوں گے مگر بھارت ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل وینیو پر کھیل سکتا ہے۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے بھارتی میڈیا کا سہارا لیکر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے خلاف سازش شروع کردی۔بھارتی میڈیا نے ایشیاکپ کے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلانا شروع کردی ہیں۔بھارتی میڈیا میں کہا جارہا ہے کہ بی سی سی آئی نے ایشیاکپ کے لیے پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیاہے اور ایشیاکپ سال 2023 میں نہیں ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ایشیاکپ کو پانچ رکنی ٹورنامنٹ سے تبدیل کرنا چاہتا ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی یا اے سی سی نے تاحال پی سی بی سے ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا، جے شاہ نے تاحال ایشیا کپ 2023 کے لیے اجلاس طلب نہیں کیا، ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران جے شاہ کو ہائبرڈ ماڈل سے متعلق نجم سیٹھی نے مکمل بریفنگ دی، بریفنگ کے دوران صدر ایسی سی جے شاہ نے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ سے دستبردار ہونے پر بھارتی کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے براڈ کاسٹنگ رائٹس کی خلاف وزری کریگا، پی سی بی کسی صورت ایشیا کپ کو مکمل پاکستان سے کسی اور ملک منتقل کرنے پر راضی نہیں، ایشیاکپ کے لیے دییگئے ہائبرڈ ماڈل سے آگے مزید لچک پی سی بی نہیں دکھائیگا

ایشیاکپ کو پانچ رکنی ٹورنامنٹ سے تبدیل کرنے کے لیے اے سی سی کے تمام ممبران سے مشاورت کرنی ہوگی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کسی پانچ رکنی ٹورنامنٹ کے حق میں نہیں، ایشیاکپ کا مقصد ختم نہیں ہونے دیگا، ایشیاکپ کو پانچ رکنی ٹورنامنٹ میں تبدیل کرنے سے ایشین ٹیموں کی گروتھ ختم ہوجائیگی، پاکستان کرکٹ بورڈ پر بی سی سی آئی میڈیا پر جھوٹی خبروں کے ذریعے پریشر ڈالنا چاہ رہا ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…