جمعرات‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2025 

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپیکرقومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) آئین پاکستان کی 50 ویں سالگرہ کے حوالے سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی تقریب میں اپنی عدالتی مصروفیات کی وجہ سے حاضر نہیں ہو سکا ۔ خط میں کہاگیاکہ آئین پارلیمنٹ کو ریاست میں قوانین وضع کرنے کا اختیار اور اہم زمہ داری تفویض کرتا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خط میں کہاگیاکہ آئین پاکستان کے تحت ہمارے قوانین ہمارے سیاسی ،سماجی اور معاشی اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے ہماری قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں، نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کہ پارلیمان ایسے اچھے قوانین تشکیل دے جو آئین پاکستان کے اعلی معیار پر پورے اتریں ۔چیف جسٹس نے کہاکہ میں اس خواہش کا بھی اظہار کرتا ہوں کہ یہ قوانین آئین کے مطابق قوم کی ترقی،خوشحالی اور امن میں رہنمائی بھی کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…