لاہور ( این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )لاہور نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو دوبارہ طلب کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق اسد عمر کی دوبارہ طلبی کا نوٹس پی ٹی آئی لاہور آفس میں پارٹی کے اسسٹنٹ فنانس منیجر نوید اسلم نے وصول کیا۔دوبارہ طلبی کا نوٹس 14 اپریل کو پیش نہ ہونے پر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اسد عمر کو 27اپریل کو ایف آئی اے آفس لاہور میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسد عمر نے 14اپریل کو حاضر ہونے کے بجائے تحریری جواب بھجوایا تھا جس پر ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جواب غیر تسلی بخش ہونے پر انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔