پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سائنسدانوں نے سافٹ ڈرنک کے مزید مضرِ صحت ثبوت پیش کر دیئے

datetime 10  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اگرچہ میٹھے مشروبات اور سافٹ ڈرنک کے استعمال اور طبی نقصانات پر بہت تحقیق ہوچکی ہے۔ تاہم ماہرین نے اس ضمن میں نئے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سافٹ ڈرنکس میں شکر کی بہتات اور مسلسل استعمال سے بدن میں 45 مضر تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں۔

ان مشروبات میں سوڈا والی سافٹ ڈرنک اور ڈبہ بند پھلوں کے رس بھی شامل ہیں جن سے طبی پیچیدگیاں بڑھ سکتی ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج امریکی اور چینی ماہرین نے ایک طویل تحقیق کے بعد پیش کئے ہیں۔سائنسدانوں نے 8601 تحقیق مقالوں اور رپورٹ کا بغورجائزہ لیا ہے اور کہا ہے کہ مشروبات میں بالخصوص شکر کی وجہ سے 45 اقسام کی پیچیدگیاں رونما ہوسکتی ہیں۔ یہاں تک کہ ہفتے میں ایک گلاس سافٹ ڈرنک بھی نقصاندہ ہوسکتی ہے۔سب سے پہلے سافٹ ڈرنک وزن بڑھاتی ہیں۔ دوم اس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ 17 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اور قبل ازوقت موت کا خطرہ 4 فیصد تک قریب آجاتا ہے۔ پھر دس کیفیات بڑھ جاتی ہیں جن میں موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک، فالج، چھاتی، پروسٹیٹ اور لبلبے کے سرطان وغیرہ شامل ہیں۔ لیکن دیگر جان لیوا کیفیات میں دمہ، دانتوں کی بوسیدگی، ڈپریشن بھی شامل ہیں۔یہ میٹا اسٹڈی برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ اگر پھلوں کے رس میں شامل فرکٹوس کی 25 گرام مقدار روزانہ پی جائے تو اس سے لبلبے کا کینسر کا خظرہ 22 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔اسی بنا پر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وہ سافٹ ڈرنک، اسموتھی اور ڈبہ بند جوس سے مکمل اجتناب کریں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…