پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب میں آم کی سالانہ پیداوارمیں بڑا اضافہ

datetime 10  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں آم کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اورسالانہ پیداوار 88 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے۔عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں آم کی پیداوار 60 فیصد ہو گئی ہے، ویژن 2030 کے تحت سعودی عرب 6 ہزار 880 ہیکٹرز رقبے پر

آم کی کاشت کر رہا ہے۔آم کی پیداوار، فوڈ سکیورٹی اور پیداوار کی شرح میں اضافے کے لیے سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت تندہی سے کام کر رہی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ آم جیسے موسمی پھلوں کی پیداوار سے مملکت کو معاشی فائدہ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ آم کی فصل سعودی عرب کے کئی علاقوں میں کاشت کی جاتی ہے، آم کا سیزن اپریل سے اگست تک ہوتا ہے اور آم کی 20 سے زائد اقسام پیدا کی جاتی ہیں جن میں اویش، سکری اور ٹومی ایٹکنز بھی شامل ہیں۔وزارت ماحولیات کے مطابق 2005 میں سعودی عرب میں آم کے اڑھائی لاکھ درخت تھے جن سے آم کی سالانہ پیداوار 18 ہزار ٹن تک ہوتی تھی، 2022 میں آم کے درختوں کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی جن سے آم کی پیداوار 65 ہزار ٹن ہو گئی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…