اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ۔ کاروبار ک اختتام پرانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 2روپے 44پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 287روپے 9پیسے پرپہنچ گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں مزید 50پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 293روپے تک پہنچ گئی ہے ۔