بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات میں گولڈن ویزا کی انٹری فیس کا اعلان

datetime 10  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے حکام نے 10 سالہ گولڈن ویزا کی درخواست دینے والوں کے لئے انٹری پرمٹ کی نئی فیس کا اعلان کرد یا۔ عرب روزنامہ الخلیج میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت،

شہریت ، کسٹمز اور بندرگاہوں کی سلامتی کی اتھارٹی نے 6 ماہ کے انٹری پرمٹ کی قیمت میں ترمیم کرتے ہوئے اسے 1250 درہم کردیا ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق وفاقی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس فیس میں 1 ہزار درہم فیس، 100 درہم سمارٹ خدمات، 28 درہم الیکٹرانک خدمات اور 22 درہم آئی سی پی کے لئے ہیں، داخلہ اجازت نامے کے لئے درخواست دیتے وقت ، گولڈن ویزا درخواست دہندگان کو پاسپورٹ ، رنگین تصویر اور اہلیت کا ثبوت سمیت متعدد دستاویزات جمع کرانا ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات میں طویل مدتی رہائش کے اہل افراد میں سرمایہ کار تاجروں، باصلاحیت افراد ، علماء اور ماہرین، بہترین ہائی سکول گریجویٹس، تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے گریجویٹس اور فرنٹ لائن ہیروز شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…