پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

صوبائی تعلیمی اداروں میں یوم علیؓ تعطیل کے اعلان کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 10  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )صوبائی تعلیمی اداروں میں یوم علیؓتعطیل کے اعلان کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے یومِ شہادت پر تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجز میں تعطیل ہو گی۔محکمۂ تعلیم سندھ نے

یوم علیؓ کے موقع پر اسکولز میں تعطیل کے اعلان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 21 رمضان المبارک بمطابق 12 اپریل بروز بدھ اسکولز بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کا اطلاق سرکاری و نجی اسکولز پر یکساں ہو گا۔دوسری جانب  سی پی اوسید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے یو م شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے موثر سیکورٹی انتظامات کئے گئے جس میں راولپنڈی پولیس کے600سے زائدپولیس افسران جلوس و مجالس کی سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرسید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے19،20 اور 21رمضان المبارک یوم علیؓ کے حوالے سے موثر سیکورٹی انتظامات ، راولپنڈی میں 36مجالس اور11جلوس منعقد کئے جائیں گے ،مجالس کی سیکورٹی کے لیے290کے قریب جبکہ جلوس ہائے کی سیکورٹی کے لیے 326 پولیس افسران وجوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ،جلوس کے روٹ پر واقع گلیوں / راستوں کو بیرئیرز لگاکر سیل کیاجائے گا ،جلوس میں داخل ہونے والے اشخاص کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی،راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…