اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا اسکواڈ آج پاکستان پہنچے گا۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کرائسٹ چرچ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوا جو براستہ دبئی آج لاہور پہنچے گا۔ اس حوالے سے وفاقی کابینہ نےمہمان کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کیلئےفوج اور
رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ دوسری جانب ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت گزشتہ روزہیڈ کوارٹرزپاکستان رینجرزسندھ میں سیکیور ٹی کا نفر نس کا انعقا د کیا گیا،جس میں کر اچی شہر کے امن و امان کی مجمو عی صورت حا ل کا جا ئزہ لیا گیا۔کانفر نس میںایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی،ایڈیشنل کمشنر کراچی، ڈی آئی جی سی ڈی ٹی، جوائنٹ ڈی جی آئی بی،ڈ ی آئی جیز(ایسٹ، سائوتھ، ویسٹ، سی آئی اے اور ٹریفک)اسپیشل برانچ،پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلا س کے دوران یومِ علیؓ، یوم القدس، چاندرات،عید الفطراورپا کستان نیوزی لینڈ کر کٹ سر یز کی مناسبت سے خصو صی سیکیورٹی لا ئحہ عمل کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیااور اس سلسلے میں کیئے جا نے والے اقدامات کی تو ثیق کی گئی۔ اجلا س میں اسٹر یٹ کرائم کی روک تھام کے لیے گشت اور اسنیپ چیکنگ میں ا ضا فہ جبکہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے جدید ٹیکنا لوجی کی مدد سے گرفتاری کے لیے مشتر کہ لا ئحہ عمل تشکیل دیا گیا۔ اجلا س میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے، کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت،جبری فطرہ، زکوا اور شدت پسندی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظررکھنے کے حوالے سے حکمت عملی کا بھی ازسرنوجائزہ لیا۔عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر،مشکوک سر گرمی اور ناخو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔