ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

انڈین آئیڈل کی خاتون میزبان نے شو کا بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 10  اپریل‬‮  2023 |

ممبئی (این این آئی)بھارت کے مشہور رئیلٹی شو’انڈین آئیڈل’کے کئی سیزن کی میزبانی کرنے والی خاتون میزبان منی ماتھور نے شو کو ‘فیک’ قرار دے دیا۔بھارتی اداکارہ اور میزبان منی ماتھور نے انڈین آئیڈل کے آغاز پر شو کی میزبانی کی تھی اور پھر چھٹے سیزن کے بعداچانک شو کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

حال ہی میں انہوں نے شو کے حوالے سے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کی اور انڈین آئیڈل کو ‘فیک ‘ قرار دیا۔ہدایت کار کبیر خان کی اہلیہ منی ماتھور نے بتایا کہ شو میں حقیقت کچھ بھی نہیں ہے، ایک دن ہمارے پروڈیوسر میرے پاس آئے اور کہا دھرمیندر اور ہیما مالنی آرہے ہیں ، ہمیں کوئی ‘موومنٹ’ کرنا ہے جس پر میں نے کہا کہ یہ سب کرتے تھوڑی ہیں بلکہ یہ تو اچانک ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار مجھے کہاگیا ایک امیدوار اپنے رشتے دار کو دیکھ کر حیران ہوگا لیکن اس امیدوار کو پہلے سے معلوم تھا وہ رشتے دار وہاں موجود ہے، اس پر میں نے شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔منی ماتھور کا کہنا تھاکہ مجھے شو کے ہر انسان سے کافی لگاؤ تھا اور شو میں شریک لوگوں کو دعوت پر گھر بلاتی تھی لیکن جب شو میں حقیقت نہیں رہی تو اسے چھوڑ دیا۔خیال رہے کہ انڈین آئیڈل کے 13 سیزن ہو چکے ہیں اور کئی شخصیات شو کو فیک قرار دے چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…