لاہور ( این این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت میں آنے کا دوبارہ موقع ملا تو انشا اللہ پہلے سے بہتر کام کریں گے،آج پاکستان میں مکمل جنگل کا قانون رائج ہے، پی ڈی ایم اور ہینڈلرز کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے ۔زمان پارک میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ افطاری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آپکے سامنے ہمیشہ دو راستے ہوتے ہیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ایک عظمت کا راستہ ہے اور دوسرا تباہی کا، اللہ سے ہم نعمتوں کا راستہ مانگتے ہیں پر جاتے تباہی کے راستے پر ہیں۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آج پاکستان میں مکمل جنگل کا قانون رائج ہے۔ پی ڈی ایم اور ہینڈلرز کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے ،وہ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور قیادت کے پیچھے چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو ضمانتوں کے باوجود گرفتار کرنے کیا گیا۔ لیکن پھر بھی ان شا اللہ الیکشن میں شکست کھائی جائے گی۔