پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ہمیں عدلیہ کے حمایت وتحفظ کی خاطر پرامن احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار رہنا ہوگا،عمران خان

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت نظریہ ضرورت کو خیر باد کہتے ہوئے آئین کے ساتھ کھڑی ہے،ہمیں عدلیہ کے حمایت وتحفظ کی خاطر پرامن احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عدالت عظمیٰ آئین کے ساتھ کھڑی اور نظریہ ضرورت جسے قانون کی حکمرانی کو پس پشت ڈال کر بروئے کار لایاجاتاہے،کو خیربادکہہ چکی ہے۔حقیقی آزادی کی جانب بلاشبہ یہ ایک بڑا قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی کے حکم کے باوجود مقتدر مافیاانتخاب نہیں کروائے گا کیونکہ یہ گروہ شکست سے بیحدخوفزدہ ہے۔ہمیں دستور کو بالادست رکھنے والی اپنی عدلیہ کے حمایت وتحفظ کی خاطر پرامن احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔عمران خان نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ایک مرتبہ پھرخاص طور پر ماہِ مقدس (رمضان المبارک)کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے مسجداقصی میں نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت کرتاہوں۔انہوںنے کہا کہ او آئی سی کی ذمہ داری ہے کہ عالمی برادری کو بتائے کہ اس قسم کی وحشت سے پوری دنیامیں مسلمانوں کے جذبات کو شدیدٹھیس پہنچتی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…