بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت نااہلی یا انارکی میں سے ایک کیلئے تیار ہوجائے،سابق وزیر کا انتباہ

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے مشکل وقت میں بہتر فیصلہ دیا اور نظریہ ضرورت نہیں بنی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر

اپنے پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اندر کسی نے نہیں کہا کہ ہم بائیکاٹ کرنا چاہتے ہیں، سب دلائل دینا چاہتے تھے، 85 رکنی کابینہ کا جمعہ بازار سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد نہیں کرسکتا، شہباز حکومت نااہلی یا انارکی میں سے ایک کیلئے تیار ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ یہ سو پیاز بھی کھائیں گے سو لتر بھی کھائیں گے اور عدلیہ کا فیصلہ بھی مانیں گے، عدلیہ خود آئین کے تابع ہے، ملک کے تمام ادارے عدلیہ کے تابع ہیں، عوام کا نام ریاست ہے، عدلیہ کا فیصلہ نہ مانا تو گلی کوچے میں بغاوت ہوگی۔ انہوںن یکہاکہ شہباز شریف سوچ لے کہ عدلیہ کا فیصلہ ماننا ہے یا توہین عدالت میں نااہل ہوکر رائیونڈ جانا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ سپریم کورٹ نے کہا ہے جنگجو فورس نہیں چاہیے، رینجرز، ایف سی اور ایکس سروس مین ہی کافی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ کے بھگوڑے نواز شریف کی دردناک اور مایوس کن پریس کانفرنس خود اس کا منہ چڑا رہی تھی۔سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ 3 ججز پر ریفرنس لانے، ایمرجنسی لگانے یا مارشل لا کی باتیں کرنے کے ڈرانے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، ہفتے سے سعودی عرب کے سرکاری مہمان بننے کی بھیک مانگ رہے ہیں۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…