اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

جسٹس مظاہرکے بیٹوں نے جوڈیشل ریفرنس دائر کرنیوالے وکیل کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ کردیا

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس مظاہرکے بیٹوں نے جوڈیشل ریفرنس دائر کرنیوالے وکیل کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کے بیٹوں نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے والے وکیل میاں داؤدکے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔جسٹس مظاہرنقوی کےبیٹوں مرتضیٰ مظاہر نقوی اور مصطفیٰ مظاہر نقوی نے سول عدالت میں الگ الگ مقدمہ دائر کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سول عدالت میں دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ میاں داؤد ہمیشہ عدلیہ کے خلاف مہم چلاتا ہے، میاں داؤد نے والدکے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکیا ہے، جس میں ہماری فیملی سے متعلق بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔درخواست گزاران کا کہنا ہےکہ میاں داؤد نے ہماری فیملی کے خلاف ٹوئٹر اور فیس بک پر مواد شیئر کرکے ہماری ساکھ کو نقصان پہنچایا، میاں داؤدکو سوشل میڈیا پر پوسٹیں لگانے سے منع کیا جائے اور میاں داؤد کے خلاف 30,30کروڑ ہرجانےکی ڈگریاں جاری کی جائیں۔ایڈیشنل سیشن جج قمر عباس نے میاں داؤد کو 19اپریل کے لیے پیشی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…