بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی نژاد امریکی ماہر نفسیات امریکہ کی خواتین رہنماؤں کی فہرست میں شامل

datetime 29  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز پاکستانی نژاد ماہر نفسیات ڈاکٹر فرح عباسی کو ملک کی ٹاپ خواتین رہنماؤں کے طور پر تسلیم کریگا۔ جمعرات 30 مارچ 2023 کو امریکی سیکرٹری صحت اور انسانی خدمات زیویر بیسیرا کی میزبانی میں رونما ہونے والی تقریب جسے وومن آن دی فرنٹ لائنز: سیلیبریٹنگ ویمن فیتھ لیڈرز، کا نام دیا جاتا ہے ہے

میں امریکی 15 خواتین مذہبی رہنماؤں کو ان کے مثالی کام اور انسانیت کی خدمت میں غیر معمولی قائدانہ خصوصیات پر اعزاز دیا جائیگا۔.ڈاکٹرفرح عباسی مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات میں اسسٹنٹ پروفیسر اور مسلم سٹڈیز پروگرام کی فیکلٹی ممبر ہیں۔ انہوں نے 2009 میں امریکن سائیکاٹرک ایسوسی ایشن سے فیلوشپ حاصل کی اور اس گرانٹ کی رقم کو ثقافت کی افادیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا ۔ وہ نفسیاتی مسائل کے حل میں عقائد اور ثقافت کو برؤے کار لانے اور میڈیکل کے طلباء کو مسلمان مریضوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے ثقافت کو برؤے کار لانے کی تربیت دینے میں دلچسپی رکھتی ہیں ۔ ڈاکٹر عباسی معاشرے سے علیحدگی اختیار کرنے کی بجائے معاشرے سے تعلق مضبوط کرنے کی روش کو پروان چڑھانے کے لئے مسلم امریکی کمیونٹی کے ساتھ براہ راست کام کرتی ہے۔ڈاکٹر عباسی سالانہ مسلم مینٹل ہیلتھ کانفرنس کے بانی ڈائریکٹر ہیں اس کانفرنس میں 30 ممالک کے ماہرین نے شرکت کی۔ انہوں نے ملائیشیا اور اردن میں گلوبل مسلم مینٹل ہیلتھ کانفرنس کا بھی آغاز کیا۔ وہ گھریلو تشدد اور منشیات سے متاثرہ لوگوں کے لیے محفوظ ماحول کے لئے بھی کوششیں کر رہی ہے۔سفیر مسعود خان نے آج ڈاکٹر عباسی کو ٹیلی فون کیا اور ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی پاکستان اور امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عباسی کی کامیابی نے ایک بار پھر پاکستانی تارکین وطن کی خداداد صلاحیتوں اور استعداد کو ثابت کر دیا ہے۔ سفیر پاکستان سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عباسی نے کہا کہ

وہ گزشتہ 15 سالوں سے ذہنی صحت سے متعلقہ امراض کے حوالے سے نہ صرف عقیدے اور ثقافتی اقدار کو برؤے کار لانے کے لئے کوشاں ہیں بلکہ ذہنی مسائل کا شکار لوگوں پر لگنے والے سماجی دھبے دور کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہیں جس کی شکایت خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ انہوں نے ذہنی مسائل کا شکار لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے

حوالے سے ڈاکٹر عباسی کی گرانقدر خدمات کو سراہا اس کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے ضمن میں بھی ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کے تمام بڑے ہسپتالوں میں دماغی صحت کی سہولیات دستیاب ہیں

اور دور دراز مقامات پر ایسی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑی یونیورسٹیوں میں سائیکاٹری پڑھایا جا رہا ہے اور یہ ایک مقبول ڈسپلن بنتا جا رہا ہے۔ سفیر نے مزید کہا کہ علم اور مہارت کے تبادلے کے لیے پاکستان اور امریکہ کی یونیورسٹیوں کے

درمیان مضبوط روابط پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔سفیر خان نے کہا کہ امریکہ میں موجود پاکستانی نڑاد ڈاکٹر کمیونٹی پاکستان میں ذہنی صحت سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے، نفسیاتی مسائل کے بارے میں بہتر آگاہی پیدا کرنے، وسائل کی فراہمی اور سب سے اہم کہ نفیساتی مسائل کا شکار لوگوں پر لگنے والے سماجی دھبے جیسے مسائل کا تدارک کرنے میں خاطر خواہ مدد فراہم کر سکتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…