اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)یورپی یونین پاکستانی اشیا برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان کو بلند خدشات ممالک کی فہرست سے خارج کردیا۔ پاکستانیوں پریورپ کے قانونی اور
معاشی آپریٹرکی اضافی شرائط لاگو نہیں ہونگی۔بلند خدشات فہرست اینٹی منی لانڈرنگ کے خراب نظام کی نشاندہی کرتی ہے اور بلند خدشات فہرست دہشت گرد فنانسنگ روکنے کے خراب انتظام کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ہائی رسک ممالک کی فہرست سے پاکستان کا نکلنا اہم کامیابی ہے۔ اس سے ملک میں کاروبار کو فروغ ملے گا۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کوہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنا اہم کامیابی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہائی رسک فہرست سے نکلنے سے پاکستان میں کاروبار کو فروغ ملے گا اور افراد اور اداروں کوسہولیات میسر ہوں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ اس کامیابی سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے مالی ذرائع کے خلاف پاکستان کے عزم کی عکاسی ہو رہی ہے۔