نئی دہلی (این این آئی)ہندوستان میں شادیاں رواج اور مذہب مذہبی رسومات کے حوالے سے انتہائی منفرد سمجھی جاتی ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ہندوستان میں شادی کے موقع پر وسیع سجاوٹ، رنگ سکیم، لباس، زیورات، رقص، رسومات، اور ملبوسات کے ساتھ منایا جاتا ہے،بھارت کی سب سے مہنگی شادیوں میں سے ایک کرناٹک کے سابق وزیر جناردھنا ریڈی کی تھی، جن کی بیٹی کی شادی 500 کروڑ روپے سے زیادہ میں ہوئی۔پانچ روزہ شادی میں تقریبا 50,000 مہمانوں نے شرکت کی۔ایل سی ڈی سکرین کے ذریعے مہمانوں کو دعوتی کارڈ جاری کیا گیا۔ایونٹ کے لیے بنگلور کے فائیو اور تھری اسٹار ہوٹلوں میں 1500 سے زیادہ کمرے ریزرو کیے گئے تھے۔