بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شاداب خان نے نوجوان کرکٹرز سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

datetime 29  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ وہ پرامید ہیں، یہ تمام نوجوان کھلاڑی آنے والے وقت کے اسٹار ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاداب کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے قابل فخر لمحہ تھا،بدقسمتی سے ہم سیریز نہیں

جیت پائے تاہم نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے، آخری میچ میں نوجوان کھلاڑیوں نے اپنا ٹیلنٹ دکھایا۔شاداب نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑی آنے والے وقت میں اسٹارز بنیں گے،پی ایس ایل میں پرفارم کر کے آنے والوں کے لیے یہ کنڈیشنز مختلف تھیں، کھلاڑیوں کی عمریں کم ہیں وہ نروس ہو جاتے ہیں لیکن اچھی چیز یہ ہے کہ انہوں نے جلد خود کو ہم آہنگ کیا۔افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے کپتان نے کہا کہ میں کھلاڑیوں سے یہی چاہتا ہوں کہ کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے،پہلے دو میچز میں کھلاڑیوں نے جو فائٹ کی وہ غیر معمولی تھی، ان کنڈیشنز سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنا چاہیے، تجربہ جاصل کریں اور جس چیز پر کام کرنے کی ضرورت ہے اب اس پر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیل سے آگاہی پر ابھی تھوڑا کام کرنا ہو گا،صورتحال کے مطابق شاٹ سلیکشن ہونی چاہیے، مجھے امید ہے کہ جلد چیزیں سیکھ جائیں گے۔فاسٹ بولر احسان اللہ کیلئے شاداب خان نے کہا کہ اس کی جس طرح کی اسپیڈ ہے اسے ان کنڈیشنز میں بھی کھیلنا مشکل ہے،پاکستان کے لیے یہ چیز اچھی ہے کہ ہمارے پاس اس طرح کی پیس ہے، شاہین آفریدی، حارث روف نسیم شاہ اور وسیم کو اب احسان اللہ جوائن کر چکا ہے۔ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں لے کر ریکارڈ بنانے پر شاداب نے کہا کہ میں پاکستان کا پہلا بولر ہوں جس نے 100 وکٹیں لیں ، جتنا شکر ادا کروں کم ہے،یہ سب مجھے خواب کی طرح لگتا ہے، میں چاہتا ہوں کہ یہ اسی طرح چلتا رہے اور میں ملک کا نام روش کرتا رہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…