بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مصر کا 5 سالہ سیاحتی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ،ملٹی پل ویزا صرف کتنے سو ڈالر میں مل جائےگا ؟ تفصیلات سامنےآگئیں

datetime 29  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی) مصر نے 700 ڈالر کے بدلے 5 سالہ سیاحتی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کئی سالوں کا سیاحتی ویزا پہلی بار جاری کر رہا ہے، 5 سال کا یہ ملٹی پل ویزا 700 ڈالر میں حاصل کیا جا سکے گا

جبکہ 180 سے زائد ممالک کے شہری 30 دن کا سنگل انٹری ویزا 25 میں حاصل کر سکیں گے۔مصر کے وزیر سیاحت احمد عیسی نے کہا کہ چین اور بھارت کو ویزا آن ارائیول کی فہرست میں شامل کر لیا گیا اور یہ اقدامات سیاحت کے فروغ کے لیے کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصر کی معیشت میں غیر ملکی زرمبادلے اور ملازمتوں کے لیے سیاحت اہم ذریعہ ہے۔ گزشتہ سال ایک کروڑ 17 لاکھ سیاحوں نے مصر کا رخ کیا تھا اور اب مصر کی حکومت اس تعداد کو سالانہ 25 سے 30 فیصد بڑھا کر 2028 تک 3 کروڑ کرنا چاہتی ہے۔احمد عیسی نے کہا کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال جنوری اور فروری میں سیاحوں کی آمد میں 30 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چینی وزیر ثقافت اور سیاحت ہو ہیپنگ یکم سے 4 اپریل تک قاہرہ کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چین کے وزیر سے سیاحت کے فروغ کے لیے بات چیت کریں گے۔ 2019 میں 2 لاکھ 20 ہزار چینی سیاحوں نے مصر کا دورہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…