بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

علی بابا کے بانی جیک ما طویل عرصے بعد منظر عام پرآگئے

datetime 28  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین میں معروف کمپنی علی بابا کے ارب پتی بانی طویل عرصے کے بعد منظر عام پر آئے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیک ما کو چین کے شہر ہانگژو کے دورے پر اپنی کمپنی علی بابا کی مالی اعانت سے چلنے والے یونگو اسکول میں طلبا اور اساتذہ سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیک ما نے یونگو اسکول کے کیمپس ڈائریکٹرز کے ساتھ تعلیم کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔جیک ما کے یونگو اسکول کے اس دورے سے متعلق اسکول انتظامیہ نے دی چیٹ اکاونٹ پر بتایا کہ جیک ما کے اسکول کے دورے کا مقصد ان چیلنجز اور مواقعوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا جوکہ تعلیمی میدان میں نئی ٹیکنیکل تبدیلی لاتے ہیں۔واضح رہے کہ تقریبا 33 بلین ڈالرز کے مالک جیک ما اس وقت سے منظر عام پر بہت ہی کم آتے ہیں جس سے چینی حکومت کی جانب سے ٹیک سیکٹر پر شدید کریک ڈان کا آغاز کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…