بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کا وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف ملک گیر مقدمات درج کرانے کا اعلان

datetime 28  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف ملک گیر مقدمات درج کرانے کا اعلان کر دیا جبکہ پارتی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے قتل کی سازش میں رانا ثنا اللہ کا کلیدی کردار ہے، سازش کے باقی دو کرداروں کے نام پہلے ہی بتا چکا ہوں،رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ نہیں دہشتگرد مافیا کا رکن ہے،

قتل کی دھمکیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس امر کا اظہار انہوں نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹر کے صدر کاظم خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ میرے قتل کی تحقیقات سبوتاژ کرنے میں تینوں کا اہم کردار ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ رانا ثنا اللہ بزدل آدمی ہے، وہ وزیر داخلہ نہیں دہشت گرد مافیا کا رکن ہے، قتل کی دھمکیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔انہوں نے الیکشن ملتوی کیس پر کہا کہ انتخابات اگر مقررہ تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں قانون ختم ہوگیا، الیکشن کی تاریخ مافیا کی سیاسی موت ہے۔پی ٹی آئی کے امیدوار 30اپریل کے حساب سے مہم جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کی پاسداری کے لئے ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں چوروں کا گروہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت عظمی پر الزام تراشی، دبائو میں لانے کی کوششیں (ن) لیگ کا پرانا وتیرہ ہے، یہ وہی ہیں جن کے مسلح جتھے سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئے۔دوسری جانب زمان پارک میں الیکشن ملتوی کیس پر گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ سے آج (بدھ ) مثبت فیصلہ آ جائے گا، جس کے بعد باقائدہ انتخابی مہم شروع ہوگی، مہم میں متعدد جلسے ہوں گے۔اعجاز چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کے بیانات کو توجہ سے سنیں، یہ سب لوگ عمران خان کے خاتمے کی بات کر رہے ہیں، ایسی باتیں اس وقت ہوتی ہیں جب کسی کو قتل کرنا ہو، پہلے بھی عمران خان پر حملہ ہوچکا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے وزیر داخلہ کے خلاف مقدمات درج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم رانا ثنا اللہ پر پورے ملک میں مقدمات درج کرا رہے ہیں، ان کے خلاف ہر ضلع اور تحصیل میں مقدمہ درج کرائیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…