بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کو کہا جا رہا ہے ابھی قومی اسمبلی توڑ دیں، ،اعظم نذیر تارڑ کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 28  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی بحران ہے نہ قانونی، صرف رویوں کا بحران ہے، چیف جسٹس سے استدعا ہے قومی نوعیت کے مقدمات میں بیٹھیں تو سینئرموسٹ ججزکوبٹھائیں یا فل کورٹ بنائیں، حکومت کو کہا جا رہا ہے کہ آپ ابھی قومی اسمبلی توڑ دیں،کسی ایک شخص کی انا کی بھینٹ نظام کو نہیں چڑھانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے حکومتی قانونی ٹیم نے ملاقات کی، ملاقات کرنیوالوں میں وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ، اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان اور کامران مرتضی شامل تھے۔ملاقات کے دوران قانونی ٹیم کی سپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے امور پر بریفنگ دی جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، مشاورت کا دوسرا دور بھی ہو گا، کابینہ کے اجلاس میں موجودہ صورتحال پر بحث ہو گی۔ ایسے حالات میں اجتماعی دانش کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہوتی ہے، کچھ کام پارلیمنٹ نے کرنے ہیں کچھ کام ہیں جو صرف عدلیہ کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں قانون سازی سے متعلق بھی مشاورت ہو گی، جو سب کا مشترکہ فیصلہ ہوگا وہی مانا جائے گا، ملک میں آئینی بحران ہے نہ قانونی، صرف رویوں کا بحران ہے، قومی نوعیت کے مقدمات میں بیٹھیں تو سینئرموسٹ ججزکوبٹھائیں یا فل کورٹ بنائیں، صوابدیدی اختیار کے خلاف سپریم کورٹ کے اندر سے ہی آواز آ گئی۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حصوں اور ٹکڑوں میں انتخابات سیاسی بحران پیدا کریں گے، ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے تاکہ معاشی استحکام آئے، کوئی الیکشن سے نہیں بھاگ رہا، بیٹھ کرایک طریقہ کارطے کرلیا جائے تاکہ لیول پلئینگ فیلڈ ملے، حکومت کو کہا جا رہا ہے کہ آپ ابھی قومی اسمبلی توڑ دیں، کسی ایک شخص کی انا کی بھینٹ نظام کو نہیں چڑھانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…