بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

تنخواہ میں کمی کرنی ہے تو ججز کی تنخواہ ایم این ایز کے برابر کی جائے،بڑا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 28  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم این اے کی تنخواہ سپریم کورٹ کے نائب قاصد کے برابر ہے، تنخواہ میں کمی کرنی ہے تو ججز کی تنخواہ ایم این ایز کے برابر کی جائے۔منگل کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر مندوخیل نے کہاکہ چیف جسٹس ون مین شو کا کردار ادا کر رہے ہیں،

چیف جسٹس کی انتخابات کے لیے تنخواہ میں کمی کی بات انوکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم این اے کی تنخواہ سپریم کورٹ کے نائب قاصد کے برابر ہے، تنخواہ میں کمی کرنی ہے تو ججز کی تنخواہ ایم این ایز کے برابر کی جائے، دنیا کے جوڈیشل سسٹم میں پاکستان 128 ویں نمبر پر ہے۔عبدالقادر مندوخیل نے کہاکہ ماضی میں میچ فکسنگ تھی اب بینچ فکسنگ ہو رہی ہے، ہسپتال میں بچی بدل جانے کا ایک کیس 23 سال چلتا رہا، عدالت ڈی این اے ٹیسٹ کے باوجود بچی کی حوالگی کا حکم نہیں دیتی تاہم عمران خان کو ہر وقت انصاف ملتا ہے جب کہ عام آدمی ترستا ہے۔انہوں نے کہا کہ وکیل کی شیو بڑھی ہو یا کپڑے ٹھیک نہ ہوں تو توہین عدالت لگا دی جاتی ہے، اگر جج غلط کریں تو ان پر کون توہین عدالت لگائے گا؟ آج فیصلہ کرنا ہو گا سپریم کورٹ سپریم ہے یا پارلیمنٹ؟ آج بتانا ہو گا کہ قانون بنانے والی پارلیمنٹ ہی سپریم ترین ادارہ ہے۔عبدالقادر مندوخیل نے کہا کہ جن ججز کو بینچ سے نکالا پھر کون سے قانون کے تحت دوبارہ شامل کیا؟ بینچ کے 2 ممبران کہہ رہے ہیں کہ آپ نے سوموٹو غلط لیا ہے، نوازشریف کو جس کیس میں نااہل کیا گیا وہ اسی میں بری ہوئے، پارلیمان کو اپنا اور الیکشن کمیش کو اپنا کام کرنے دیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…