بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

رمضان میں نو سرباز سرگرم،سوشل میڈیا پر رمضان گفٹ کے نام سے کئی جعلی لنک زیر گردش،ماہرین نے خبردار کردیا

datetime 28  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رمضان المبارک کے دوران نو سربازوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر رمضان گفٹ کے نام سے کئی جعلی لنک گردش کر نے لگے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے اس حوالے سے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی لنکس پر کلک کر کے

اپنی ذاتی معلومات ہرگز نہ دیں۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ایسے لنک اوپن کرنے پر شہریوں سے ان کی ذاتی معلومات مانگی جاتی ہیں اور پھر دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کا کہا جاتا ہے۔سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹس کے مطابق ایسے جعلی لنکس پر کلک کرنے اور اپنی ذاتی معلومات درج کرنے سے اکثر شہری سائبر کرائم کا شکار ہوجاتے ہیں۔سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹس کے مطابق شہریوں کی ذاتی معلومات لے کر اسے مختلف پلیٹ فارمز پر بیچ دیا جاتا ہے جو مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کے مطابق صارفین کو شکار بنانے کیلئے سائبر کریمنلز آئے دن نت نئے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔رمضان المبارک میں اکثر لوگ قرآن پاک و دیگر اسلامی ایپلی کیشنز موبائل فونز پر انسٹال کرتے ہیں۔حال ہی میں گوگل پلے اسٹور نے کچھ ایسی اسلامی ایپلی کشنز اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دی ہیں۔یہ ایپس صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کر رہی تھیں یا پھر صارفین کے موبائل میں کوئی وائرس ڈال رہی تھیں۔شہری رمضان المبارک کے دوران اسلامی ایپلی کیشنز انسٹال کرتے ہوئے بھی محتاط رہیں۔ماہرین نے کہاکہ رمضان گفٹ کے متعلق گردش کرنے والے جعلی لنکس پر کلک کرنے اور اپنی ذاتی معلومات درج کرنے سے اجتناب کریں۔کہاگیاکہ شہری ایسے جعلی لنکس دوسروں کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے، جتنا زیادہ ایسے لنکس شیئر کیے جائیں گے اتنے زیادہ لوگ سائبر کرائم کا شکار ہو سکتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…