لاہور ( این این آئی) بینکنگ فراڈ میں ملوث مجرم کو 10سال قید اور 2کروڑ 49لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق صفدر حسین نامی ملزم نے سال 2016ء متعدد بینک صارفین کے اکائونٹ سے 2کروڑ 43 لاکھ سے زائد پیسے خوردبرد کئے۔ملزم نجی بینک کی برانچ واقع لتان میں بطور برانچ منیجر کام کر رہا تھا۔ایف آئی اے ملتان سرکل نے متعلقہ بینک کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر بینکنگ کورٹ کے سپیشل جج ملتان چوہدری محمد انوارلحق نے صفدر حسین کو مجرم قرار دیتے ہوئے 10سال قید اور 2کروڑ 49 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔