بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عدالتی فیصلوں کی تعمیل نہ ہوئی تو ملک میں کچھ اور ہی ہوگا، شیخ رشید کا انتباہ

datetime 28  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سارے لوگ کان کھول کر سن لیں اگر عدلیہ کے فیصلوں کی تعمیل نہ ہوئی تو پھر اس ملک میں کچھ اور ہوگا جس کی لپیٹ میں سارے آئیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ ماں جائی ہے، عدلیہ کا کوئی لاڈلہ بیٹا نہیں، تمام ادارے عدلیہ کے ماتحت ہوتے ہیں، عدلیہ کی حکم عدولی ملک کی بقاکو خطرے میں ڈال دیتی ہے، عدلیہ ہی آئین، قانون اور ملکی بقا کا دوسرا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے لوٹ مار کے کیسز ختم کروانے کیلئے سازش سے حکومت بنانا قومی بد دیانتی ہے، عدلیہ نہیں ہوگی تو جمہوریت نہیں ہوگی، آئین قانون کسی کا سہولت کار نہیں ہوتا، لوٹ مار کرنے والے اور ملکی خزانے کو تباہ کرنے والے بہانے تلاش کرتے رہتے ہیں، حکومت خود تو ذلیل ہوگئی ہے اب اداروں کو بھی ذلیل کرنا چاہتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ عقل کے ناخن لیں اور پاگل پن کے بیانات سے گریز کریں، پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر سے انتخابات کی حمایت میں آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام سعودی عرب اور امارات کے بغیر نہیں ہوگا، 10کلو آٹے کیلئے 10 لوگ مرگئے ہیں، سیاسی، اقتصادی، سماجی استحکام صرف انتخاب سے آئے گا، جب تک انتخاب نہیں ہوں گے، انتشار اور خلفشار رہے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…