منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ، ملک میں قابل کاشت ادرک کی نئی قسم تیار کر لی

datetime 28  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے سائنسدانوں نے ملک میں قابل کاشت ادرک کی نئی قسم تیار کر لی جس کی کاشت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مقامی کاشتہ ادرک کی پیداوار سے درآمد پر خرچ کیے جانے والے کثیر زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔

سائنسدان شعبہ سبزیاں ڈاکٹر عامر حسین نے بتایا کہ پاکستان سالانہ 90 ہزار ٹن ادرک درآمد کرتا ہے جس پر سالانہ 100 ملین ڈالر کی کثیر رقم خرچ کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایاچونکہ پاکستان کا موسم ادرک کی کاشت کیلئے موزوں نہیں ہے جس پر تحقیق جاری تھی تاہم سائنسدانوں کی کاوشوں اور ادرک کی کاشت کے حوالے سے کئے جانے والے تجربات سیسائنسدان ادرک کی ایک ایسی قسم تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے جس کو ناموافق موسم کے باوجود کاشت کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ادرک پاکستان کے پوٹھوہارریجن میں قابل کاشت ہے لہذا اس ریجن میں ادرک کی کاشت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر عامر حسین نے کہا کہ ادرک کی مقامی سطح پرکامیاب پیدوار سے فی ایکڑ 15 لاکھ روپے تک آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…