جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے قرض دینے سے کئی ماہ پہلے ہی پاکستانی معیشت کے گرد شکنجہ کس دیا ، بڑا دعویٰ

datetime 26  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض دینے سے کئی ماہ پہلے ہی نہ صرف پاکستانی معیشت کے گرد شکنجہ کس دیا بلکہ غریب پر بھی بوجھ لادھ دیا ہے ،مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کی

قوت خرید جواب دے گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے تاجروں کے نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا میکنزم ہے کہ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں صرف بجلی کی قیمتیں بڑھتی ہیں اور ان میں کمی نہیں ہوتی ۔مہنگائی کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ،پہلے ہی بے پناہ مشکلا ت تھی رہی سہی کسر آئی ایم ایف سے معاہدے نے نکال دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل ہے کہ کفایت شعاری پالیسی کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے اور جس قدر ممکن ہو سکے حکومتی اخراجات میں کٹوتی کر کے مزید بچت کی جائے ،نئے قرضے لے کر پرانے قرضے اتارنے کی پالیسی سے چھٹکارا حاصل کیا جائے بصورت دیگر ہماری آنے والی نسلیں بھی قرضوں کے چنگل سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…