ایڈنبرا(این این آئی)ناسا نے فلکیات کی تاریخ میں سب سے انوکھا سیارہ دریافت کرلیا جس کا درجہ حرارت815سیلسیس ہے۔تفصیلات کے مطابق ناسا ایسا سیارہ دریافت کرلیا جو فلکیات کی تاریخ میں پہلے نہیں دیکھا گیا ، اس کا درجہ حرارت 815 سیلسیس ہے ،یہ زمیں نے 40 نوری سال دور ہے ،اتنا گرم ماحول ہونے کی وجہ سے یہاںگرم مٹی کے بادل اڑتے رہتے ہیں۔ اس سیارے کا دن 22 گھنٹے پر مشتمل ہے ۔ واضح رہے ناسا کی اسپیس ٹیلی اسکوپ جیمز ویب نے کے ذریعے اس سیارے کو دریافت کیا ہے ،یہ سیارہ 15 کروڑ سال پہلے وجود میں آیا ہے ۔ ناسا کی اسپیس ٹیلی اسکوپ جیمز ویب کے علاوہ کسی اور ٹیلی اسکو پ نے اتنی تفصیلات سے کسی تیارے سے متعلق آگاہی نہیں دی یہ امریلی سائنسدانوں کا دعویٰ ہے ۔