اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقا کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی افریقا نے ویسٹ ایڈیز کیخلاف پاور پلے کے 6اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 102رنز کا سکور بنا ڈلا ہے جو ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کاانٹرنیشنلز میں سب سے بڑا پاور پلے سکور ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے پاس تھا ویسٹ انڈیز نے پاور پلے میں بڑا ٹوٹل 98سکور کیا تھا ۔