شارجہ (این این آئی)افغانستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے احسان اللہ انٹرنیشنل ڈیبیو میں پہلی گیند پر وکٹ لینے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے۔گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ شارجہ میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹس سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے 93 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان کرکٹ ٹیم کی پہلی وکٹ ابراہیم زادران کی گری جسے احسان اللہ نے ڈیبیو میچ میں اپنی پہلی بال پر آؤٹ کیا۔ اسی اوور کی تیسری گیند پر احسان نے گْل بدین نائب کو پویلین لوٹایا اور یوں انہوں نے اس میچ میں 3.5 اوورز میں 17 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔احسان اللہ افغانستان کے خلاف ڈیبیو میچ میں پہلی گیند پر وکٹ حاصل کرنے والے پاکستان کے دوسرے بولر بن گئے۔اس سے قبل عامر یامین نے 30 نومبر 2015 میں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی اپنے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کے ڈیبیو پر انگلینڈ کے جیسن رائے کو پہلی گیند پر پویلین واپس بھیجا تھا۔ گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ شارجہ میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹس سے شکست دی۔پاکستان کی جانب سے 93 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان کرکٹ ٹیم کی پہلی وکٹ ابراہیم زادران کی گری جسے احسان اللہ نے ڈیبیو میچ میں اپنی پہلی بال پر آؤٹ کیا۔