جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے پاکستان میں انتخابات سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

datetime 23  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے پاکستان میں انتخابات سے لاتعلقی کا اظہار کر دیاہے۔ایک بیان میں پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسترپیریز نے ملک میں انتخابات کے معاملے سے اظہارلاتعلقی کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کی آئینی حیثیت اوروقت کافیصلہ پاکستانی اداروں پرمنحصر ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آئینی سرگرمیوں میں مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں،آئی ایم ایف مجموعی طورعام حکومتی اہداف کا تعین کرتا ہے۔نمائندہ آئی ایم ایف ایسترپیریز نے کہاکہ آئینی سرگرمیوں کیلئے ترجیحی اخراجات اوراضافی محصولات کی گنجائش موجودہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز پنجاب میں30اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کو ملتوی کر دیا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اب الیکشن 8 اکتوبر 2023 کو ہوں گے جس کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…