پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

دل کا دورہ پڑنے پر سابق سی سی پی او لاہور شیخ عمر انتقال کر گئے

datetime 23  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) ڈی آئی جی اور سابق سی سی پی او لاہور شیخ عمر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔شیخ عمر ان دنوں ممبر وفاقی محتسب کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ شیخ محمد عمر کو دل کی تکلیف ہونے پر طبی امداد کے لیے نیشنل اسپتال ڈیفینس لایا گیا تھا

جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے ۔شیخ محمد عمر کی نمازِ جنازہ ان کے بیرون ملک مقیم بچوں کے وطن آنے پر ادا کی جائے گی۔ شیخ محمد عمر کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور سے تھا۔ڈی آئی جی عمر شیخ کے والد سیالکوٹ کے نواحی علاقے ڈسکہ سے ہجرت کرکے خان پور گئے۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم بی اے کیا بعدازاں 1989میں مقابلے کا امتحان پاس کیا۔انہوں نے 20 ویں کامن گروہ سے اپنے پولیس کرئیر کا آغاز کیا۔عمر شیخ پولیس کرئیر میں 1997 سے 2008 تک سندھ اور پنجاب کے دس اضلاع میں پولیس کے سربراہ رہ چکے ہیں۔عمر شیخ واشنگٹن اور پھر گوانتانا موبے میں بھی تعینات رہے۔حکومتِ پاکستان نے شیخ محمد عمر کو بہترین کارکردگی پر امریکا پوسٹ کیا جہاں انہوں نے چار سال تک بطور آئی بی چیف کام کیا۔ شیخ محمد عمر پولیس اور نیکٹا میں بطور ڈائریکٹر جنرل انسداد دہشتگردی بھی تعینات رہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…