جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی، عمران خان کیساتھ جانے والے رہنماؤں کی لسٹ میں تبدیلی

18  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پر پاکستان تحریک انصاف چیئر مین عمران خان کے ساتھ جانے والے رہنمائوں کی لسٹ میں تبدیلی کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے ساتھ عدالت جانے والے رہنمائوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 14 کی گئی ۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، شبلی فراز، عمر ایوب، فواد چوہدری، مراد سعید، عامر کیانی، پرویز خٹک اور اسد قیصر ، عاطف خان، محمود خان، شاہ فرمان، وسیم شہزاد، علی نواز اعوان اور راجہ خرم شہزاد کا عدالت میں جانے کا بتایاگیا ۔

موضوعات: