جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان اسلام آباد کیلئے زمان پارک سے روانہ

datetime 18  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں پیش ہونے کے لیے  لاہو زمان پارک سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس

کی نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف F8 کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس G11 میں پیش ہوں گے۔عمران خان قافلے کی شکل میں براستہ موٹروے اسلام آباد پہنچیں گے، تحریک انصاف کے کارکنان بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مسلسل ہمارے لیڈران اور کارکنان کونشانہ بنارہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے آنسو گیس شیلنگ کے دوران پی ٹی آئی کے ایک کارکن کی رقص کرتے فوٹیج ٹویٹ کردی۔عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ یہ تصویر زندگی بھر میرے ساتھ رہے گی، آزادی کے حصول کے لئے یہ ایک توانا پکار ہے، یہ نوجوان رقص بھی کررہا ہے اور ساتھ ہی آنسو گیس کے اثرات زائل کرنے کے لئے اپنے سر پر پانی بھی ڈال رہا ہے، آخر کار ایک بیدار قوم آزادی کا مطالبہ کررہی ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت مسلسل ہمارے لیڈران اور کارکنان کو نشانہ بنارہی ہے، اسلام آباد میں 70 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ کارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں، کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…