ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی

datetime 15  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو (این این آئی) سپر ہٹ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میں سے ایک گنڈاسا چیرٹی شو میں 50 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا ہے جو پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ 40 لاکھ بنتے ہیں۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سہارا فار لائف ٹرسٹ ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے میوزیکل شو منعقد کیا گیا جس میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے سپر سٹار اداکار فواد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر فلم کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میں سے ایک گنڈاسا فواد خان کے ہاتھوں 50 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا جسے وہاں کے اوورسیز پاکستانی نے خریدا ہے۔ذرائع کے مطابق اس گنڈاسے کو کسی مثبت پہلو میں استعمال کیا جائے گا اور اسے فلم انڈسٹری کی یادگار کے طور پر نمائش کے لئے رکھا جائے گا-یاد رہے کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی ہے جو اب تک 290 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…