ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے جدہ گورنری میں دو پاکستانی باشندوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 3.35 کلو گرام منشیات امیتھیمفیٹامائن (شبو)ضبط کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسداد منشیات کمیشن نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب میں منشیات کے دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ ہہلی بار اس جرم کے مرتکب کو قید کوڑے اور جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں جب کہ دوبارہ جرم کے ارتکاب پر مجرم کو سخت سزا دی جاتی ہے جس میں سزائے موت بھی ہو سکتی ہے، تاہم سزا کی نوعیت عدالت کی صوابدید پر منحصر ہے۔