اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے پولیس کی طرف سے گرفتاری کا یقین ہونے کے بعد پارٹی معاملات طلانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا ۔ اس حوالے سے سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی امور چلانے کیلئے کمیٹی بنا دی ہے
اس کمیٹی میں کون شامل ہو گا ؟ اس کی تفصیلات سامنے آنا باقی ہے ہیں ۔ دوسری جانب لاہور اور اسلام آباد پولیس کی جانب سےعمران خان کی گرفتاری کیلئے مشترکہ آپریشن جاری ہے ۔ پولیس کی راہ میں کارکنان رکاوٹ بن کر کھڑے ہیں ۔ پولیس کی جانب سے بھی آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جا رہی ہے ۔ انتظامیہ نے زمان پارک اور اطراف میں انٹر نیٹ سروس بندکردی ہے۔ قبل ازیں پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پولیس کی جانب سے زمان پارک کے باہر لگ کیمپ اکھاڑ دیے گئے ہیں جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ جاری ے ۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں اور پی ٹی آئی کارکنوں میں دست بدست لڑائی کی صورتحال دیکھی جا سکتی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے اچانک کیمپ پر حملہ کیا اور لاٹھی چارج کر کے لوگوں کو منتشر کیا لیکن اگلے ہی لمحے تمام پی ٹی آئی کارکنا اکٹھے ہو گئے اور پولیس پر ڈنڈے پرسانا شروع کر دیے جس پر پولیس اہلکار وہاں سے فرار ہو گئے ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکنوں کے ہاتھوں میں پتھر اٹھائے ہوئے ہیں ۔