لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے 19مارچ بروز اتوار کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لئے انتظامیہ کو درخواست دے دی۔انتظامیہ کو درخواست پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی جانب سے دی گئی ۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ مینار پاکستان پر اتوار کو دن 2بجے جلسہ کرنا ہے جس کے لئے اجازت دی جائے، پی ایس ایل میچ کے فائنل کی وجہ سے دن میں جلسہ رکھا گیا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ پرامن ہوگا، جلسے کی سکیورٹی کے لئے انتظامات کیے جائیں، پی ٹی آئی کا جلسہ پرامن ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اتوار کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا تھا۔