اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

مشہور ریپر کی سٹیج پر سامعین کے سامنے موت

datetime 14  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ(این این آئی)ایک حیران کن منظر میں مشہور ریپر کوسٹا ٹیچ جنوبی افریقہ میں اپنے کنسرٹ کے دوران مداحوں کے سامنے انتقال کر گئے۔ ان کے اچانک انتقال نے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی ریپر جن کا اصل نام کونسٹان ٹی نوس سوپانوگلو تھا۔

اس ویڈیو نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا جس میں سنگر جوہانسبرگ میں سٹیچ پر گانا گاتے ہوئے گر گیا اور پھر جان کی بازی ہار گیا۔ سنگر کی عمر صرف 28 سال تھی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں جنوبی افریقہ میں الٹرا میوزک فیسٹیول کے دوران کوسٹا ٹیچ کو گاتے ہوئے اور پھر سٹیج پر گرتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس کے بعد دوسروں نے اسے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد کی ۔ سنگر نے پھر گانا شروع اور پھر دوبارہ گر کر بے ہوش ہوگیا۔ ریپر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کا اعلان کردیا گیا۔ طبی حکام نے اس کی موت کی وجہ تاحال واضح نہیں کی۔گلوکار کے بھائی نے موت کی خبر کی تصدیق کردی اور مرحوم کے انسٹا گرام اکانٹ پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں لکھا کہ گہرے دکھ کے ساتھ ہم خود کو سنگر کوسٹا ٹیچ کی موت کا اعلان کرنے پر مجبور محسوس کر رہے ہیں۔ انہو ں نے اس ہنگامی حالت میں اور آخری گھنٹوں میں کوسٹا ٹیچ کے قریب موجود تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…