دبئی (این این آئی)افغانستان کی وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ دبئی میں طالبان حکومت نے افغان قونصل خانے کا کنٹرول سنبھال لیا ۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت اطلاعات کے مطابق عبدالرحمان فدا کو دبئی میں افغانستان کاقائم مقام قونصلر تعینات کیا گیا ہے جبک ہ دبئی میں افغان قونصل خانہ طالبان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان نے کہا کہ دبئی قونصل خانیکاکنٹرول حاصل کرنا طالبان حکومت کی سفارتی کامیابی ہے۔