پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

لاہوریو ہم نے مل کر جدوجہد کرنی ہے،یہ میری ذاتی جنگ نہیں، عمران خان

datetime 13  مارچ‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لاہور میں زمان پارک سے داتا دربار تک انتخابی ریلی نکالی گئی، عمران خان نے اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا، انتخابی ریلی میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو سارے راستے پارٹی قیادت کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے،

سکیورٹی کے پیش نظر مختلف شاہراہوں کوکنٹینر ز کھڑے کر کے بند رکھا گیا جس سے ٹریفک کا نظام معطل رہا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لاہور میں انتخابی ریلی نکالی گئی،ریلی میں تحریک انصاف کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں اورکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عمران خان کی قیادت میں زمان پارک سے شروع ہونے والی ریلی علامہ اقبال روڈ، ریلوے اسٹیشن،سرکلر روڈ،شاہ عالم مارکیٹ چوک سے ہوتی ہوئی داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کا مختلف مقامات پر پرتپاک استقبال بھی کیا گیا، کارکنان ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔ پولیس کی طرف سے ریلی کے روٹ پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس اہلکار ریلی کے روٹ پر آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر بھی تعینات رہے، پولیس کی طرف سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند رکھا گیا جس کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ رہا۔ ریلی کے روٹ پر آنے والے تمام تجارتی مراکز میں کاروبار بند رہا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے داتا دربار کے مقام پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گاڑی کے اندر سے بیٹھ کر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلی سے واضح ہو گیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کیوں ریلی نہیں نکالنے دیتی تھی، لاہوریوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں،لاہوریو ہم نے مل کر جدوجہد کرنی ہے۔

عمران خان نے اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے اپنے شعور کا مظاہرہ کرنا ہے، اتوار کو مینار پاکستان بھر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری ذاتی جنگ نہیں،کوئی بھی اپنی جان خطرے میں نہیں ڈالتا،میری جان کو خطرہ ہے تب بھی باہر نکلا ہوں،آپ سب کی جنگ لڑ رہا ہوں یہ ہم سب کی جنگ ہے۔اوپر بیٹھے لوگ ہر طرح کا استعمال کر رہے ہیں کہ ہمیں الیکشن سے باہر رکھیں لیکن ہم نے اپنی جدوجہد ترک نہیں کرنی۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ہے،

پتہ چل گیا توشہ خانہ کون لوٹ رہا تھا،بیرونی فنڈنگ کیس میں (ن)لیگ کی فنڈنگ سامنے آئے گی تو سب پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کو جس طرح شہید کیا گیا نہ میں بھولوں گا نہ قوم بھولے گی، ساری قوم کی طرف سے پیغام دے رہا ہوں ہم اسے نہیں بھولیں گے،پولیس والوں کوسزائیں دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر 80کیسز کر دئیے ہیں، ہر روز نیا مقدمہ کر دیا جاتا ہے، میں بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوں، ہم نے ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ جاری رکھنی ہے، آئین و قانون کی حکمرانی تک ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک آج جس دلدل میں پھنس گیا ہے اس سے باہر نکلنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔ریلی میں کارکنوں کی جانب سے آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…