پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی ریلی کے روٹ میں آنے والے تمام تعلیمی اداروں میں مقررہ وقت سے پہلے چھٹی دیدی گئی

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہورمیں تحریک انصاف کی ریلی کے روٹ میں آنے والے تمام تعلیمی اداروں میں مقررہ وقت سے پہلے چھٹی دیدی گئی جبکہ تاجروںنے بھی کسی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے اپنے کاروبار بند رکھے ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی

جانب سے سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر ریلی کے آغاز سے قبل ہی مختلف شاہراہوں پر کنٹینرز کھڑے کر دئیے گئے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پیر کے روز زمان پارک سے داتا دربار تک انتخابی ریلی نکالنے کے اعلان کے پیش نظر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں مقررہ وقت سے پہلے ہی چھٹی دیدی گئی جبکہ ریلی کے روٹ پر آنے والی مارکیٹیں بھی بند رہیں ، ریلی کے روٹ پر کئی تاجروں نے دوپہر تک کاروبار کیا تاہم ظہر کے بعد کاروبار کو بند کر کے گھروں کو روانہ ہو گئے ۔ ریلی کے روٹ سے ملحقہ مارکیٹوں میں بھی کئی تاجروں نے ہنگامہ آرائی کے خوف کی وجہ سے اپنے کاروبار کوبند رکھا ۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر پی ٹی آئی کی ریلی کے روٹ پر صبح سے ہی کنٹینرز کھڑے کرنا شروع کر دئیے گئے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں ،شہری اپنی اپنی منزل پر پہنچنے کے لئے متبادل راستے تلاش کرتے ہوئے نظر آئے ۔ اس موقع پر شہری تحریک انصاف اور انتظامیہ کو بھی کوستے رہے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…