کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ذخائر میں تین مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 48.61 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہواہے۔ تین مارچ کو مجموعی ذخائر 9 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہے، سٹیٹ بینک کے ذخائر 48.69 کروڑ ڈالر بڑھ کر 4.3 ارب ڈالر رہے۔