جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچ گئی، پولیس سے تلخ کلامی

datetime 5  مارچ‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)اسلام آباد پولیس نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی رہائشگاہ پر عدالتی نوٹس وصول کرا دیا ، اسلام آباد پولیس کی آمد اور ممکنہ گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں زمان پارک پہنچ گئے ، کارکنان نوٹس کی تعمیل کرانے کے لئے آنے والے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا گھیرائو کر کے نعرے لگاتے رہے

جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما اورپنجاب پولیس کے اہلکار کارکنوں کو پیچھے دھکیلتے رہے ، پی ٹی آئی کارکنوںنے عمران خان کی رہائشگاہ کی طرف آنے والے تمام راستوں پر دھرنا دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ پولیس میں عدالت کے احکامات کی تعمیل کے لئے اسلام آباد پولیس کے اہلکار ایس پی حسین طاہر کی قیادت میں زمان پارک پہنچے تاہم انہیں آگے جانے سے روک دیا گیا ۔ سوشل میڈیا پر اسلام آباد پولیس کی آمد اور ممکنہ گرفتاری کی اطلاع پر شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، مسرت چیمہ، جمشید اقبال چیمہ ، زبیر نیازی اور مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد بھی زمان پارک پہنچ گئی ۔ کئی کارکنان نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے تھے جو عمران تیرا ایک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا ، عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگاتے رہے ۔ اسلام آباد پولیس کی حفاظت کے لئے پنجاب پولیس کے جوان بھی ان کے ہمراہ پہنچے ۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا گھیرائو کر کے شدید نعرے بازی کرتے رہے تاہم پی ٹی آئی کے رہنما او رپنجاب پولیس کے جوان نعرے بازی کرنے والے کارکنوں کو پیچھے دھکیلتے رہے ۔ بعد ازاںاسلام آباد پولیس کو انتہائی مشکل سے عمران خان کی رہائشگاہ کے اندر لے جایا گیا تاہم عمران خان کمرے میں موجود نہ تھے ۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں اور وکلاء کی جانب سے نوٹس وصول کیا گیا ۔ تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے عمران خان کی رہائشگاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں پر دھرنا دیدیااور نعرے بازی کرتے رہے ۔ نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس عدالتی حکم پر عمران خان کی رہائشگاہ پر پہنچی ۔پنجاب حکومت اسلام آباد پولیس کی آئین اور قانون کے مطابق معاونت کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…